صوبائی دارالحکومت لاہور کے درجہ حرارت میں روز بروز اضافہ ہونے لگا،شہر میں 11 مئی تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق فی الحال شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔ چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس نے کہا ہے کہ شہر میں 11 مئی کے بعد درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے، مئی کے مہینے میں لاہور میں 12 سے 14 مئی تک ہلکی بارش کا امکان ہے۔ شاہد عباس نے مزید کہا کہ مئی کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، اگر ہیٹ ویو آنے کا خدشہ ہوا تو عوام کو دو تین دن پہلے آگاہ کر دیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی