i پاکستان

لاہور، جلا وگھیرا وکیس میں اعجاز چودھری کی ضمانت خارجتازترین

July 20, 2024

راحت بیکری کے باہر جلاو گھیرا وکے مقدمے میں بڑی پیش رفت، انسداد دہشت گردی عدالت لاہورنے پی ٹی آئی رہنما اعجازچودھری کی ضمانت خارج کردی ۔ راحت بیکری کے باہر جلا گھیرا کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی ضمانت خارج کردی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے کیس کا فیصلہ سنایا، جس میں عدالت نے اعجاز چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی۔ پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کے خلاف تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ دریں اثنا انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاوگھیرا وکیس میں فواد چوہدری سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو آخری موقع دیتے ہوئے درخواست گزاروں کی عبوری ضمانت میں 7 اگست تک توسیع کی۔ اے ٹی سی جج نے کہا کہ اگر آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل نہ ہوئی تو میں قانون کے مطابق فیصلہ کر دوں گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی