i پاکستان

لاہور ،جائیداد میں حصہ مانگنے پر بھائیوں کا بہنوں پر بہیمانہ تشدد،گلی میں گھسیٹاتازترین

September 14, 2024

جائیداد میں حصے کا مطالبہ کرنے والی بہنوں کو بھائیوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی مدد سے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ متاثرہ بہنوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جائیداد میں حصہ مانگنے پر بھائیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔متاثرہ بہنوں کو گلی سے باہر بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا گیا،تشدد سے ایک خاتون بے ہوش ہوگئی۔ 15 پر کال موصول ہوتے ہی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے پولیس اور ریسکیو کو فوری طور پر موقع پر بھجوایا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق 2 بہنوں نے بھائیوں سے جائیداد میں حصہ مانگا تھاجس پر طیش میں آکر بھائی اور بھابیوں نے دونوں بہنوں پر تھپڑوں اور اینٹوں سے بہیمانہ تشدد شروع کردیا۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے کیس کی پیروی کرتے ہوئے زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے اسپتال بھجوایا۔ ترجمان کے مطابق تھانہ نواب ٹان پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی