لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈیفنس میں کارحادثے کے ملزم افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 مئی تک توسیع کر دی۔ انسداد دہشت گردی کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔ ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی موت کے مقدمے میں ملزم افنان کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، اس کے علاوہ ملزم کا والد شفقت اعوان بھی عدالت پیش ہوا۔ عدالت نے دیگر شریک ملزمان کی طلبی کے نوٹسز جاری کردیے اور ملزم افنان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 مئی تک توسیع کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی