لاہور کے علاقے چوہنگ میں فارم ہائوس کے نلکے سے پانی پینا 7 سالہ بچے کا جرم بن گیا۔ سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے جان لے لی۔ تفصیل کے مطابق چوہنگ کے قریب گرانڈ میں بچے کرکٹ کھیل رہے تھے ۔ پولیس کے مطابق 7 سالہ فہد نے پیاس لگنے پر قریب ہی فارم ہائوس کے نلکے سے پانی پی لیا ۔سکیورٹی گارڈ نذیر نے طیش میں آکر رائفل سے فائرنگ کر دی ۔ ایک گولی بچے کے چہرے پر جالگی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ملزم کی تلاش جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی