گھریلو ناچاقی پر بھتیجے کو قتل کرنے کی کوشش کے الزا میں چچا کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرین ٹاون پولیس نے اقدام قتل میں ملوث ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔ ملزم کا اپنی بھابھی سے گھریلو معاملات پر جھگڑا ہوا تھا۔ ملزم نے بھائی اور بھابھی کی غیر موجودگی میں بدلہ لینے کیلئے 12 سالہ بھتیجے کے کمرے میں گیا۔ ملزم نے احمد رضا پر چادر ڈال کر گردن پر چھری کا وار کرکے قتل کرنے کی کوشش کی۔ بچے کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تاہم بعد میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کے مطابق ملزم ناصر سے آلہ قتل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی