لاہور میں بیدیاں روڈ پر گھر میں آگ لگنے سے 5 افراد جھلس گئے۔ریسکیو کے اہلکاروں نے اہلِ محلہ کی اطلاع پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔جھلسنے والوں میں ایک خاتون اور مرد سمیت دو بچے شامل ہیں۔ریسکیو کے مطابق زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی