صوبائی دارالحکومت لاہور کو سموگ سے تاحال نجات نہ مل سکی، لاہور ہفتہ کوبھی دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں شامل رہا۔ شہر میں سموگ کی اوسط شرح 360 ریکارڈ کی گئی، ویلنشیا ٹان کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 485 جبکہ جوہر ٹان کے علاقے کا اے کیو آئی 418 پر پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 14 جبکہ زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی