لاہور کے علاقے فیصل ٹائون میں 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیاگیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچی فیصل ٹائون بی بلاک میں واقع پرائیویٹ اسکول میں پڑھنے جاتی تھی جہاں اسکول کا ملازم حسنین بچی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا کرفرار ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملنے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ملزم کوگرفتار کرلیا۔پولیس کا کہناہے کہ گرفتار ملزم کو تفتیش کیلئے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی