i پاکستان

لاہور ، ایک شخص کی فیملی ا غواتازترین

September 18, 2025

لاہور میں ایک شخص کی بیوی، بیٹی اور بیٹے کو اغوا کر لیا گیا۔تفصیل کے مطابق لاہور میں ریس کورس کے علاقے سے ایک شہری محمد مختیار کی پوری فیملی اغوا ہو گئی، جس میں اس کی بیوی، بیٹی اور بیٹا شامل ہیں۔ریس کورس پولیس نے مغوی خاتون کے شوہر کی مدعیت میں اغوا کا مقدمہ درج کر لیا، متاثرہ شخص نے بتایا کہ اس کی بیوی زوبیہ، 18 سالہ بیٹی آمنہ، اور 7 سالہ بیٹا نعمان 14 ستمبر کو لاپتا ہوئے۔محمد مختیار کے مطابق گھر کے افراد سودا سلف لینے حبیب اللہ روڈ مارکیٹ گئے تھے، لیکن اس کے بعد ان کا کوئی پتا نہیں چلا، تلاش کے باوجود بیوی، بیٹی اور بیٹے کا سراغ نہ مل سکا۔پولیس نے 15 ستمبر کو محمد مختیار کے بیان پر اغوا کا مقدمہ درج کیا، مدعی کا کہنا ہے کہ 5 روز گزرنے کے باوجود پولیس تاحال مغویوں کا سراغ نہیں لگا سکی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی