i پاکستان

لاہور، اغوا کی وارداتوں میں ملوث جعلی پولیس کا گروہ گرفتارتازترین

October 31, 2022

صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلشن اقبال میں اغوا کی وارداتیں کرنے والے جعلی پولیس کے 2 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان اعظم قدیر اور رفیع پولیس کی وردی میں وارداتیں کرتے تھے اور اس دوران شہریوں کو ہتھکڑی لگا کر مختلف مقامات پر لے جاکر جمع پونجی چھین لیتے تھے۔ ملزمان کے قبضے سے پستول و گولیاں،5 موٹر سائیکلیں، 2 رکشہ، پولیس وردی،ہتھکڑی،25 ہزارروپے نقدی برآمد ہوئی۔ اے ایس پی اقبال ٹان ڈاکٹر عقیلہ نقوی کے مطابق ریکارڈ یافتہ ملزمان کے قبضے سے لاہور پولیس کے جوان کی چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔خطرناک گروہ پولیس وردی کااستعمال کرکے ناکا لگا کر بھی شہریوں کو لوٹنے کی وارداتیں کرتا تھا۔ ان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزیدتفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی