i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ،پرویز الہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی ضمانت منظورتازترین

October 02, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور کر لی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے مبینہ کرپشن ریفرنس کی سماعت کی۔عدالت نے 1 کروڑ روپے کے مچلکوں کے عوض محمد خان بھٹی کی ضمانت منظور کی۔واضح رہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کی ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس میں درخواست ضمانت منظور ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی