i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ،جسٹس چودھری محمد اقبال کی انٹرنیٹ کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرتتازترین

August 23, 2024

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال کی تنصیب کے خلاف دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ میں انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال کی تنصیب کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت جسٹس چودھری محمد اقبال نے جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کیس کو جسٹس شکیل احمد کی عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی