i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ،فون ٹیپنگ کی اجازت کیخلاف درخواست لارجر بنچ کو بھیجنے کی سفارشتازترین

July 15, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے حساس اداروں کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دیئے جانے کیخلاف ایک اور درخواست لارجر بنچ کو بھیجنے کی سفارش کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں مقف اختیار کیا گیا کہ حکومت کا حساس اداروں کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کا نوٹیفکیشن غیرقانونی ہے، موجودہ درخواست کے حتمی فیصلے تک مذکورہ نوٹیفکیشن کے حوالے سے کارروائی کو معطل کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے درخواست پر لارجر بنچ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مس عالیہ نیلم کو ارسال کر دی۔ جسٹس فاروق حیدر نے اسی نوعیت کی تمام درخواستوں کو اجتماعی سماعت کیلئے لگانے کی سفارش بھی کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی