i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ،بشری بی بی کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست پر اعتراض ختمتازترین

July 23, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے سابق خاتون اول بشری بی بی کی مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہمی کیلئے دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم نے بشری بی بی کی درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی۔ بشری بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں مقف اختیار کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹانے کے بعد مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، میرے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ تمام مقدمات اور انکوائریوں کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ درخواست پر رجسٹرار آفس لاہور ہائیکورٹ نے بشری بی بی کی دستاویزات پر انگوٹھے کے نشان نہ ہونے کا اعتراض عائد کیا۔لاہور ہائیکورٹ نے بشری بی بی کیخلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کرتے ہوئے درخواست کو(آج) بدھ کو سماعت کے لیے لگانے کی ہدایت کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی