i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ، سردیوں کی چھٹیوں کے بعد اسکولز کے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کیلئے ٹرانسپورٹ دینے کا حکمتازترین

November 22, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے سردیوں کی چھٹیوں کے بعد اسکولز کے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کے لیے ٹرانسپورٹ دینے کا حکم دیدیا۔لاہورہائیکورٹ میں اسموگ کے تدراک کے لیے دائردرخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،دوران سماعت عدالت نے ریماکس دئیے کہ بچے اسکولزکی جانب سے فراہم کی گئی ٹرانسپورٹ پر سکول آئیں،کوئی اسکول والدین کو لکھ کرنا بھیجے کہ ہم بچوں کے ذمہ داری نہیں لیں گے،عدالت نے عدالت کا سردیوں کی چھٹیوں کے بعد اسکولز کے بچوں کوپک اینڈ ڈراپ کیلئے ٹرانسپورٹ دینے کا حکم دیدیا،جو اسکول انتظامیہ احکامات کونہیں مانیگی اسے سیل کردیا جائے۔عدالت نے ٹرانسپورٹ حکام کو گاڑیوں کی فٹنس سے متعلق پندرہ دنوں میں پالیسی بنا کر پیش کرنے کی ہدایت دی،کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ ہر تین ماہ بعد گاڑیوں کی انسپکشن کرے،محکمہ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کوفٹنس سرٹیفکیٹ جاری کرے،محکمہ ٹرانسپورٹ کے پاس تمام پبلک اورپرائیویٹ بسوں کا ڈیٹا ہونا چاہیے۔اس کے علاوہ عدالت نے 3 سالہ بچی امل سکھیرا کوگاڑیوں کی فٹنس چیک کرنے والی موبائل یونٹس کاافتتاح کرنے کی ہدایت کردی،مزیدکارروائی منگل کے روز تک ملتوی کردی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی