i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ ؛شاہ محمود قریشی سے ملاقات کیلئے درخواست پر سماعت 5اگست تک ملتویتازترین

August 01, 2024

لاہور ہائیکورٹ میں شاہ محمود قریشی سے ملاقات کیلئے درخواست پر سماعت 5اگست تک ملتوی کردی گئی ۔ جمعرات کو لاہورہائیکورٹ میں شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس انوارالحق پنوں نے سابق ایم پی اے محمد عباس کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ سے رپورٹ طلب کررکھی ہے،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے جواب کیلئے مہلت مانگ لی،درخواست پر مزید سماعت 5اگست کو ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی