لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب پروٹیکشن اونرشپ ایکٹ اور آرڈیننس کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست عبداللہ ملک اور منیر احمد کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دائر کی، درخواست میں پنجاب حکومت، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری قانون کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مقف اختیار کیا گیا کہ جائیداد کیسز سے متعلق نئے قانون میں اختیارات انتظامیہ کو دینا غیر قانونی ہے، سول کورٹس کا اختیار استعمال کرنا درست نہیں، غیر آئینی ہے۔دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ پراپرٹی اونرشپ ایکٹ اور آرڈیننس اور اس کے تحت ہونے والے تمام اقدامات کالعدم قرار دیئے جائیں، نئے قانون کے تحت جتنی کارروائیاں کی گئیں، تمام اقدامات ریورس کئے جائیں۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ ایکٹ اور آرڈیننس کے تحت بننے والی کمیٹیوں، ٹربیونلز کو کام سے فورا روکا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی