لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے 2014 میں دیئے گئے دھرنے کے خلاف درخواستیں 10سال بعد سماعت کے لیے مقرر کرلی گئیں ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ 10اکتوبر کو سماعت کرے گا ۔تحریک انصاف کے دھرنے کے خلاف درخواست دائر کرنے والے وکیل اے کے ڈوگر انتقال کرچکے ہیں ، رجسٹرار آفس کی جانب سے کاز لسٹ جاری کردی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی