لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے دائر درخواست نمٹا دی۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔ لاہور ہائی کورٹ نے رپورٹس کی روشنی میں درخواست نمٹائی ہے، حکومت کی جانب سے رپورٹس عدالت میں پیش کی گئی۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بشری بی بی کے خلاف اینٹی کرپشن میں ایک اور پنجاب پولیس میں 12 ایف آئی آرز کا اندراج ہے، سائبر کرائم یونٹ میں بشری بی بی کے خلاف کوئی کیس نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی