i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو جیل میں مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست نمٹادیتازترین

April 16, 2024

لاہور ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کو جیل میں مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے دائر درخواست پر سماعت کی ، درخواست تحریک انصاف لائیرز فورم کے صدر افضال عظیم کی جانب سے دائر کی گئی۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ایسی ہی ایک درخواست بشری بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر رکھی ہے، ہم وقتی طور پر یہ درخواست واپس لے رہے ہیں۔ درخواست گزار نے کہاکہ جیل حکام نے سکیورٹی خدشات کے باعث بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر پابندی لگا رکھی ہے ، بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو جیل میں خطرہ ہے عدالت سے استدعا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیا جائے ۔ بعدازاں عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی