i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ کی کسی نئے مقدمے میں گرفتاری روک دیتازترین

August 07, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے رہنما تحریک انصاف عالیہ حمزہ کو کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔لاہور ہائی کورٹ میں عالیہ حمزہ کی مزید مقدمات میں گرفتاری روکنے کی سماعت ہوئی، جسٹس علی باقر نجفی نے عالیہ حمزہ کے شوہر کی درخواست پر سماعت کی، ہائیکورٹ نے عالیہ حمزہ کو29 اگست تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ عالیہ حمزہ کوکسی بھِی نئے مقدمے میں گرفتارنہ کیا جائے۔لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزار کو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی جبکہ پولیس کو حکم دیا کہ عالیہ حمزہ کو ہائیکورٹ کی اجازت کے بغیر گرفتار نہ کیا جائے۔بعدازاں عدالت عالیہ نے آئندہ سماعت پر اٹارنی جنرل سے رپورٹ طلب کر لی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی