i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے حوالے سے درخواستوں پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتویتازترین

November 01, 2024

سموگ کے تدارک کے حوالے سے درخواستوں پر لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ لاہور ایک بہت بڑا شہر ہے،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون کی ضرورت ہے،گرین لاک ڈاون کریں گے تو اس علاقے کی آلودگی دوسری طرف آ جائے گی، میرا نہیں خیال گرین لاک ڈائون زیادہ موثر ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے حوالے سے درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون ودیگر کی درخواستوں پر سماعت کی،وکیل ایل ڈی اے نے کہاکہ لاہور کے 19انڈر پاسز کے حوالے سے انکوائری رپورٹ جمع کروا دی،انڈر پاسز سے ایل ای ڈی لائٹس چوری ہوئی ہیں،پی ایچ اے کے ساتھ ملکر ایک میکا نزم بنایا ہے،وکیل نے کہا کہ پی ایچ اے ہرانڈرپاس کی نگرانی کرے گی تاکہ دوبارہ لائٹس چوری نہ ہوں،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ لاہور ایک بہت بڑا شہر ہے،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون کی ضرورت ہے،گرین لاک ڈاون کریں گے تو اس علاقے کی آلودگی دوسری طرف آ جائے گی، میرا نہیں خیال گرین لاک ڈاون زیادہ موثر ہوگا، موٹر سائیکل رکشوں کے حوالے سے پالیسی بنانے کی ضرورت ہے،گزشتہ سال ہم نے سموگ کے حوالے سے کئی اقدامات کئے تھے،ہم نے دفاتر کو ہفتے کے 2روز ورک فراہم ہوم کیا تھا،سموگ تدارک کے حوالے سے درخواستوں پر کارروائی آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی