i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز اور عظمی بخاری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائرتازترین

December 27, 2025

لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلی مریم نواز اور عظمی بخاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پنجاب پراپرٹی اونرشپ ایکٹ سے متعلق عدالتی حکم پر تنقیدی بیانات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں، پراپرٹی قانون کی معطلی پر بیانات سے عدلیہ کی ساکھ متاثر ہوئی۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ وزیراعلی پنجاب کے بیانات نے عدالت کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی، عدالتی حکم کو لینڈ مافیا کے حق میں قرار دینا سنگین الزام ہے، لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو سیاسی رنگ دیناغیر قانونی عمل ہے۔درخواست گزار نے کہا کہ اعلی عہدیداران کے بیانات سے عدالتی عمل متاثر ہو سکتا ہے، لہذا مریم نواز اور عظمی بخاری کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا جائے، لاہور ہائیکورٹ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور عظمی بخاری کے خلاف توہینِ عدالت کی کاروائی کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی