لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی 15روزہ تعطیلات کا آج ( جمعرات کو) آخری روزہے اور کل (جمعہ ) سے معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت ہوگی۔عدالتی تعطیلات کے باعث بدھ کو بھی انتہائی کم کیسز سماعت کیلئے مقررہوئے ہیں،چھٹیوں کے باعث وکلا اور سائلین کی تعداد بھی نہ ہونے کے برابر رہی ،پرنسپل سیٹ پر صرف 5ججز مخصوص کیٹگریز کے کیسز لگائے گئے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی