لاہور ہائیکورٹ میں موسمِ سرما کی 15 روزہ عدالتی تعطیلات ختم ہوگئیں۔ لاہور ہائیکورٹ میں جمعہ کے روز سے معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت کا آغاز ہو گیا ۔ جمعہ کا روز ہونے کے باعث ہائیکورٹ میں وکلا اور سائلین کی تعداد انتہائی کم رہی ۔ ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر چیف جسٹس عالیہ نیلم سمیت 25 ججز مقدمات کی سماعت کر ینگے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی