i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کی فائر وال کی تنصیب کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرتتازترین

September 06, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے فائر وال کی تنصیب اور ویب مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان نے فائر وال کی تنصیب اور ویب مینجمنٹ سسٹم کے نفاذ کے خلاف درخواست کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکوٹ کو واپس بھجوا دی۔ واضح رہے کہ فائر وال کی تنصیب کیخلاف جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں مقف اپنایا گیا تھا کہ فائر وال کی تنصیب شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی