i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کا سنی اتحاد کونسل کے جنید افضل ساہی کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکمتازترین

July 15, 2024

لاہور ہائیکورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے رکن صوبائی اسمبلی جنید افضل ساہی کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے جنید افضل ساہی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا تھا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار کا تعلق حکومت مخالف سیاسی جماعت سے ہے، اس کے خلاف کسی قسم کا مقدمہ یا انکوائری زیر سماعت نہیں ہے، درخواست گزار عمرے کی ادائیگی کیلئے جانا چاہتا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے میرا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔ دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شیراز ذکا نے درخواست کی مخالفت کی۔ بعدازاں عدالت نے سنی اتحاد کونسل کے ایم پی اے جنید افضل ساہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی