i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کا سموگ کے باعث تعلیمی ادارے مزید 7 روز بند رکھنے کا حکمتازترین

December 27, 2022

لاہور ہائی کورٹ نے سموگ کے باعث تعلیمی ادارے مزید 7 روز کے لئے بند رکھنے کا حکم جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سموگ سے متعلق رپورٹس کو جعلی قرار دینے کے لئے متفرق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد سات روز کے لئے مزید سکول اور کالجز کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا کہ سموگ کی وجہ سے چھٹیاں بڑھائی جائیں، اسموگ کو کافی حد تک کنٹرول کیا ہوا ہے، اس کی روک تھام حکومت کی ذمہ داری ہے۔ بعدازاں عدالت نے درخواست پر سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی