i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونیوالے 11 جج صاحبان نے حلف اٹھا لیاتازترین

November 04, 2022

لاہور ہائیکورٹ کے مستقل ہونے والے 11 جج صاحبان نے حلف اٹھا لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے مستقل ہونے والے جج صاحبان سے حلف لیا۔ جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس محمد طارق ندیم، جسٹس محمد امجد رفیق اور جسٹس عابد حسین چٹھہ نے حلف اٹھا لیا۔ اس کے علاوہ حلف اٹھانے والوں میں جسٹس انوار حسین، جسٹس علی ضیا باجوہ، جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس محمد رضا قریشی اور جسٹس راحیل کامران بھی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی