i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کے جج کی عمران خان کی درخواست سننے سے معذرتتازترین

November 07, 2022

لاہورہائیکورٹ کے جج نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کے نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کرلی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ایف آئی اے میں طلبی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کی۔ جسٹس علی ضیا کی معذرت کے بعد عدالت نے فائل چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ کوبھجوادی اور عدالت نے پیر کو ہی درخواست دوسرے بینچ کے پاس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی سفارش کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی