لاہورہائیکورٹ نے احاطہ عدالت میں ملزمان کی گرفتاری پر مکمل پابندی لگادی۔پولیس کو احاطہ عدالت سے کسی ملزم کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کردی،اس حوالے سے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے آئی جی پنجاب پولیس کو مراسلہ جاری کردیاگیاہے۔مراسلے کے مطابق ضمانت منسوخی سمیت کسی صورت ملزم کو ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار نہ کیا جائے،ہائیکورٹ نے پولیس کو 2014، 2016 اور 2021 میں جاری ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے پنجاب بھر کے پولیس افسران اور اہلکاروں کو عدالتی احکامات سے آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی۔ ہائیکورٹ نے پولیس کو مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنانے کا حکم دے دیااورآئی جی پنجاب سے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی ابتدائی رپورٹ طلب کرلی ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی