i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ، ججز کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے گن مینز کا سائیکالوجی ٹیسٹ کرانے کا فیصلہتازترین

July 08, 2024

ججز کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) خرم شہزاد نے ججز کے ساتھ موجود تمام گن مینز کا سائیکالوجی ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ ایس پی لاہور ہائی کورٹ نے ٹیسٹ کرانے کے لیے انسپکٹر جنرل(آئی جی)پنجاب کو خط لکھ دیا، خرم شہزاد نے عدالت کی سیکیورٹی کے حوالے سے نئی تجاویز بھی تیار کر لیں۔ ایس پی لاہور ہائیکورٹ نے عدالت میں نصب 15 خراب کیمروں سمیت تمام سی سی ٹی وی کیمرے ٹھیک کرانے کی ہدایت کر دی۔ اس کے علاوہ ایس پی خرم شہزاد نے لاہور ہائیکورٹ میں فورس بڑھانے اور عدالت کے آس پاس تمام بڑی بلڈنگز پر اسنائپرز تعییات کرنے کی بھی تجویز دے دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی