i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ، ایم این اے عمر فاروق کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر رپورٹ طلبتازترین

July 05, 2024

لاہور ہائی کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کے رکن قومی اسمبلی عمر فاروق کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکلوانے کی درخواست پر ڈائریکٹر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن سے 9 جولائی کو رپورٹ طلب کرلی۔ جسٹس شہرام سرور چوہدری نے عمر فاروق کی درخواست پر سماعت کی۔ وفاقی وکیل کا کہنا تھا کہ درخواست گزار کا نام ای سی ایل لسٹ میں شامل ہو گیا ہے۔ وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ درخواست گزار ملک سے باہر تھا جب مقدمہ اور انکوائریوں کو شروع کر دیا گیا، عدالت ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے۔ مزید استدعا کی گئی کہ عدالت درخواست گزار کو عمرہ پر جانے کی اجازت دے۔ عدالت نے ڈائریکٹر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن سے 9 جولائی کو رپورٹ طلب کرلی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی