i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ، عمران خان پر مقدمات درج کرنے کے کابینہ کے فیصلے کے خلاف درخواست پرسماعت(کل) ہو گیتازترین

June 22, 2024

لاہور ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے پنجاب کابینہ کے فیصلے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی۔ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ (کل)24 جون کو سماعت کرے گا۔ عدالت نے سرکاری وکیل سے کابینہ کے فیصلے سے متعلق تفصیلات مانگ رکھی ہیں۔ عمران خان نے سنگین مقدمات درج کرنے کے کابینہ فیصلے کو ہائی کورٹ چیلنج کررکھا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی