لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے خلاف اور انٹرا پارٹی الیکشن سے متعلق درخواستیں آج (جمعہ کو) سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ سماعت کرے گا۔عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کررکھا ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ میں نااہلی کو چیلنج کیا ہے۔نا اہلی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نا اہل کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے، الیکشن میں نااہلی قانون اور آئین کے منافی کی گئی ہے، درخوست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔دوسری پی ٹی آئی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کروا چکی ہے، الیکشن کمیشن دوبارہ پارٹی الیکشن کے نوٹسز جاری کر رہا ہے جو غیرآئینی اورغیر قانونی ہے، عدالت الیکشن کمیشن کے نوٹسز کالعدم قرار دے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی