i پاکستان

لاہور ہائی کورٹ،پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلبتازترین

July 19, 2024

لاہور ہائی کورٹ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ وفاقی حکومت بتائے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کس طرح مقرر کی جاتی ہیں۔ جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے کا طریقے کار واضح کیا جائے۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے مقف اپنایا کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، حکومت بغیر کسی وجہ کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیتی ہے۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے دلائل دیے کہ پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں کو انٹرنیشنل مارکیٹ کے مطابق بڑھایا گیا ہے۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ اوگرا اور حکومتی مقف سمجھ سے بالا تر ہوتا ہے، عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے نوٹی فکیشن کالعدم قرار دے۔ بعد ازاں، عدالت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی