i پاکستان

لاہور، عدالت کا مونس الہی کی بیرون ملک سے گرفتاری کیلئے دوبارہ اقدامات کرنیکا حکمتازترین

December 27, 2024

اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں مونس الہی کی دوبارہ گرفتاری کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر مونس الہی کی دوبارہ گرفتاری کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ مونس الہی اور محمد جبران کو بیرون ملک سے گرفتار کرنے کے لیے دوبارہ اقدامات کیے جائیں اور آئندہ سماعت پر گرفتاری سے متعلق اقدامات کی رپورٹ پیش کی جائے۔ تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کے ہیڈ عمرے پر ہونے کے باعث عدالت پیش نہیں ہوئے، چوہدری پرویز الہی نے بریت کی درخواست دائر کی، بریت کی درخواست پر نوٹس جاری کر کے فریقین سے دلائل طلب کر لیے گئے ہیں۔اسپیشل سینٹرل عدالت نے مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کر دی۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی