i پاکستان

لاہور، 12 سالہ بچی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا اوباش گرفتارتازترین

December 31, 2025

لاہور میں گلبرگ پولیس نے 12 سالہ بچی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا۔ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان نے ٹیم کے ہمراہ ماڈل کالونی سے ملزم کو ٹریس کیا، متاثرہ بچی علیزے بازار سے گھر کی چیزیں لینے گئی تھی۔ملزم قاسم حسین بچی کو ورغلا کر ماڈل کالونی میں واقع گھر لے گیا، ملزم نے کمرے میں نازیبا حرکات کیں تاہم بچی کے شور کرنے پر ملزم بچی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ ایس پی ماڈل ٹائو ن شہربانو نقوی نے ملزم کی بروقت گرفتاری پر ایس ایچ او گلبرگ تیمور عباس خان و ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی