i پاکستان

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس عمران اور شیخ رشید سمیت تمام ملزمان کی بریت کا تحریری فیصلہ جاریتازترین

November 18, 2024

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، شیخ رشید اور صداقت عباسی سمیت دیگر کی بریت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود کی جانب سے عمران خان، شیخ رشید، فیصل واوڈا اور صداقت عباسی کی بریت کا تحریری حکمنامہ جاری کیا گیا۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کیس کا ٹرائل چلایا جاتا تب بھی سزا ہونے کے امکانات نہیں تھے، پراسیکیوشن نے موقف اپنایا ہزار سے 1200 کارکنان نے پولیس پر حملہ کیا، دلچسپ بات نوٹ کی گئی کہ 1200 افراد کے حملے میں ایک بھی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا، پراسیکیوشن کی جانب سے پیش کی گئی کہانی میں شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔عدالتی فیصلے میں لکھا ہے کہ مدعی مقدمے کے الزامات کو سچ ثابت نہیں کیا جا سکا، بانی پی ٹی آئی، فیصل واوڈا اور شیخ رشید سمیت تمام ملزمان کو بری کیا جاتا ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے، شہزاد وسیم اور اسد قیصر کو 24 فروری 2024 کو کیس سے بری کر دیا گیا تھا۔تحریری فیصلے میں ہے کہ فیاض الحسن چوہان، فردوس شمیم نقوی، اسد قیصر، فواد چوہدری اور شبلی فراز کو بھی مقدمے سے بری کیا جاتا ہے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ملزمان کے ضمانتی مچلکے واپس کرنے کا حکم بھی دے دیا۔یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی و دیگرکے خلاف اسلام آباد کے تھانہ آب پارہ میں اگست 2022 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی