i پاکستان

لانگ مارچ نالہ لئی میں اتر گیا، اسمبلی توڑنے کی دھمکی گیدڑ بھبھکی ثابت ہوئی،خواجہ سعد رفیقتازترین

December 07, 2022

وزیر ریلوے و رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ میرٹ پر عسکری تعیناتیوں نے سازشوں کا جال توڑ دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے لکھا کہ لانگ مارچ نالہ لئی میں اتر گیا، اسمبلی توڑنے کی دھمکی گیدڑ بھبھکی ثابت ہوئی، عمران خان نے دورہ روس کو اپنی غلطی مان لیا۔ خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ شہباز حکومت نے روس سے سستی گندم اور سستے پٹرول کا معاہدہ کر لیا، اب آپ کچھ آرام کر لیں، ہمیں ملکی استحکام کیلئے کام کرنے دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی