فیصل آباد سمیت ملک بھر میں ہلال احمرکا عالمی دن 8 مئی کو منایا جائے گا۔اس موقع پر ہلال احمر اور دیگر سرکاری و غیر سرکاری اداروں،انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے والی این جی اوز و طبی تنظیموں کے اشتراک سے خصوصی واکس، سیمینارزاور کانفرنسزکا انعقاد کیا جائے گا جن میں زمانہ امن،حالت جنگ، قدرتی آفات، ناگہانی سانحات اور بڑے حادثات کی صورت میں ہلال احمر کے کردار، اس کی ضرورت، اہمیت، افادیت اور اقدامات پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی۔یاد رہے کہ1967ئسے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام اس کے تمام ممبر ممالک میں بھی ہر سال 8 مئی کو ورلڈ ریڈکراس ڈے(ہلال احمر) بھر پور طریقے سے منایا جاتا ہے تاکہ عوام کو اس کے بارے میں آگاہی حاصل ہوسکے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی