i پاکستان

قصور،شدید دھند کے باعث گاڑی سے لاکھوں روپے کی گھی چوریتازترین

November 16, 2024

قصور کے علاقے الہ آباد میں شدید دھند کی وجہ سے گاڑی سے اٹھارہ لاکھ روپے کی گھی چوری ہوگئی۔تفصیل کے مطابق صوبے پنجاب کے مختلف شہر گذشتہ دو ہفتوں سے زائد عرصے سے اسموگ کی زد میں ہیں ۔ شدید دھند کے باعث قصور کے علاقے الہ آباد میں ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں چوروں نے گاڑی سے اٹھارہ لاکھ روپے کی گھی چوری کرکے فرار ہوگئے۔متاثرہ ڈرائیور نے بتایا کراچی سے الہ آباد آنے والا کنٹینر کی شدید دھند کی وجہ سے رفتار کم ہونے پر چوروں نے دو سو کاٹن گھی کے اتار لیے، جس سے اٹھارہ لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔متاثرہ ڈرائیور نے کہا کہ پولیس حدود کا بہانہ کرکے کارروائی نہیں کر رہی، ڈی پی او قصور نوٹس لے کر مقدمہ درج کروائیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی