وزیر اعظم شہبازشریف نے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، کسی کو بھی پاکستان کے مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے نہیں دیا جاسکتا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ان خیالات کا اظہار ماڈل ٹائون میں گزشتہ روز ایک اہم اجلاس میں کیا ۔جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر نہیں چاہتے پاکستان ترقی کرے، پاکستان کے معاشی حالات الحمدللہ دن بدن بہترین ہو رہے ہیں، ہمیں سب اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلنا ہو گا۔انہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے مطالبات کو سنجیدگی سے لیا جائے، جہاں تک ہوسکے ہمیں ان کو حل کرنا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی