i پاکستان

کسی کو اداروں کے خلاف منفی مہم چلانے کی اجازت نہیں دیں گے،محسن نقویتازترین

August 12, 2024

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ریاستی ادارے پاکستان کا قابل فخر اثاثہ ہیں، کسی کو اداروں کے خلاف منفی مہم چلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ محسن نقوی سے ایم کیو ایم کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ریاستی اداروں کے خلاف شرانگیز پراپیگنڈہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ریاستی ادارے پاکستان کا قابل فخر اثاثہ ہیں، اداروں کے خلاف منظم پراپیگنڈہ کرنے والے عناصر کا رویہ ملک دشمنی کے مترادف ہے، کسی کو اداروں کے خلاف منفی مہم چلانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہوگی، پاکستان کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں۔ اس موقع پر ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی خاطر سب کو باہمی اتحاد اور اتفاق سے چلنے کی ضرورت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی