i پاکستان

کسی کی نااہلی یا گرفتاری پر شادیانے بجانا نامعقول کام ہے، خواجہ سعد رفیقتازترین

October 22, 2022

وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کسی کی نااہلی یاگرفتاری پرشادیانے بجانا نامعقول کام ہے، ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کی نااہلی کے فیصلے پر اپنے بیان میںوزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کسی کی نااہلی یاگرفتاری پرشادیانے بجانا نامعقول کام ہے، عمران کی نااہلی پر افسوس ہے مگر مخالفین کو پھانسنے کے جال انہی نے بنے،سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہرغلط کام عمران نے خود کیا ،کرایا اوراس کا گند دوسروں پراچھالا، اقتدار کیلئے بنائے گئے بیانیے کے مکروہ کھیل کے بینیفشری عمران نیازی ہی تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی