i پاکستان

کشمیر پراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے چاہتے ہیں،مفتی گلاب خان کاکڑتازترین

October 25, 2024

جمعیت علما اسلام کے سابق رکن بلوچستان اسمبلی مفتی گلاب خان کاکڑ نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر یوم سیاہ کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ عوام کو دبانے، محکوم بنانے اور مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کے لیے اپنی افواج سرینگر میں اتاریں مگر کشمیریوں کا جذبہ حریت تاحال قائم ودائم ہی ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر یوم سیاہ کے موقع پر کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف صوبے بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ جمعیت علما اسلام کشمیر پراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے چاہتے ہوئے ظالمانہ سلوک اور قبضے کی مذمت کرتے ہیں۔یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرکے بلوچستان کا ہرشخص کشمیری عوام کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہے اور تمام حریت رہنماوں اور کشمیری شہدا کی جدو جہد اور خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائیگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی