i پاکستان

کسانوں کوسالانہ 300ارب روپے کے پیداواری قرضے دئیے جائیں گے،مریم نوازتازترین

June 04, 2024

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کسانوں کوسالانہ تین سو ارب روپے کے پیداواری قرضے دئیے جائیں گے،ہرکسان ایک فصل کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپے تک آسان قرض حاصل کرسکے گا،کسان کارڈ سے کھاد،بیج اور دیگر زرعی مداخل خرید سکے گا،5 لاکھ کا شتکار کسان کارڈ سے مستفید ہوں گے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نوازکا کہنا ہیکہ ساڑھے 12ایکڑ تک اراضی کی ملکیت رکھنے والیکسان کارڈ رجسٹریشن کیاہل ہوں گے،زمین کی اراضی ریکارڈسنٹر میں رجسٹریشن، شناختی کارڈ نمبر پرموبائل سم کارجسٹرڈ ہونا لازم ہے،کاشتکار بلاسود قرضے کی آسان اقساط 6ماہ میں واپس کریگا۔ مریم نواز نیمزید کہاقرض کی ادائیگی کے بعد کاشتکاراگلی فصل کیلئیدوبارہ قرض حاصل کرنیکااہل ہوگا،کاشتکاروں کی خوشحالی اورپیداوار میں اضافہ ہماراعزم ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی