مالی بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات میں پی ڈبلیو ڈی کے ڈی جی سمیت 9افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔ محکمہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے شروع کی ہیں، ایف آئی اے کی جانب سے مالی معاملات کی چھان بین کی جارہی ہے جبکہ چیف انجینئر ظہیر احمد وڑائچ کے خلاف بھی انکوائری شروع کردی گئی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایگزیکٹو انجینئر حیات مرتضی، اے ایگزیکٹو انجینئر ظہیر الدین بابر ،چیف انجینئر انورالحق سے بھی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ ۔چار اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کے خلاف بھی انکوائری کھول دی گئی ہے۔ واضح رہے گزشتہ ماہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاک پی ڈبلیو ڈی کے خاتمے کی منظوری دی گئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی