i پاکستان

کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈتازترین

September 05, 2024

تبادلہ مارکیٹ میں پاکستان روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔کرنسی ڈیلرز کے مطابق جمعرات کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں سات پیسے کی کمی ہوگئی، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 70 پیسے پر آگیا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اتار چڑھا کا رجحان جاری ہے، اسٹاک مارکیٹ 79 ہزار میں پوائنٹس کی حد بحال ہوکر برقرار نہ رہ سکی، اسٹاک ایکسچینج مثبت سے منفی زون میں چلی گئی، ہنڈریڈ انڈیکس 70 پوائنٹس گر کر 78777 پوائنٹس پر آگیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی